پاکستان کے اہم شہر میں لڑکی اغواکے بعد 3ماہ تک زیادتی کا شکارہوتی رہی ، موقع ملتے ہی گھر پہنچی تو پتہ لگا کہ اس کیساتھ زیادتی تو اس کا اپنا ہی ۔۔۔! شرمناک انکشافات

پتوکی (مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر کے دوست نے اس کی بیوی کو اغواءکرلیا، تین ماہ تک زبردستی عزت لوٹتا رہا، زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون فرار ہوکر تھانہ سٹی پہنچ گئی۔ روزنامہ خبریں کے مطابق پتوکی کی رہائشی ثمینہ بی بی جو ہلہ روڈ پر اپنے شوہر محمد ارشد کے ہمراہ رہائش پذیر ہے نیامت علی نامی ملزم جو کہ جاگووالہ چک نمبر 4 کا رہائشی ہے، راشد کے گھر آنا جانا تھا،

گزشتہ روز ملزم نے ثمینہ بی بی کو فون کرکے کہا کہ میری بیٹی کی شادی ہے اور بازار سے خریداری کرنی ہے، آپ بھی بازار آجائیں جس پر خاتون گھر سے بازار کیلئے روانہ ہوگئی، راستے میں ملزم نے اپنے موٹرسائیکل پر بٹھالیا اور پتوکی چونیاں روڈ پر جاوید پٹرولیم کے قریب ایک گھر میں لے گیا

اور تین ماہ تک وہاں قید رکھا اور تین ماہ تک اس کی عزت لوٹتا رہا جس پر خاتون موقع پاکر ملزم کی قید سے فرار ہوگئی اور تھانہ سٹی پتوکی پہنچ گئی۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے سٹی پتوکی کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا ۔

پولیس چوکی پتوی کے انچارج نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا جس پر خاتون ڈی ایس پی پتوکی کے دفتر پہنچ گئی۔ ڈی ایس پی سٹی پتوکی کے حکم پر سٹی پولیس پتوکی نے زیادتی کا نشانہ بننے والی ثمینہ بی بی کی تحریری درخواست پر ملزم نیامت علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
عجیب و غریب
صحت اورتندرستی