’’یا اللہ ہمارے آرمی چیف کو اپنی پناہ میں رکھنا ‘‘ سابق آرمی چیف آف پاکستان پر قاتلانہ حملہ ۔۔ را کے سابق سربراہ نے آئی ایس آئی کو بڑا سرپرائز دیدیا۔۔ تہلکہ خیز انکشافات

لندن (مانیترنگ ڈیسک) سابق سربراہ را اے ایس دولت نے انکشاف کیا ہے کہ 2004 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے مشرف پر دہشت گرد حملہ رکوانے کیلئے مدد فراہم کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مشہور اینکر کامران خان کی جانب سے را اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہان کی لندن میں ہونے والی ملاقات سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔

کامران خان نے بتایا ہے کہ لندن میں ہونے والی تقریب میں سابق سربراہ را اے ایس دولت نے انکشاف کیا کہ را اور آئی ایس آئی کئی مواقعوں پر ایک دوسرے کی مدد کر چکی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ 2004 میں بھی پیش آیا تھا۔

2004 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کو پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے کچھ معلومات حاصل ہوئی تھیں۔ را نے ان معلومات کا آئی ایس آئی کیساتھ تبادلہ کیا تھا جس کے باعث مشرف پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
عجیب و غریب
صحت اورتندرستی