آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز جنرل قمر جاوید باجوہ بھی قادیانی ۔۔ اعتزاز احسن کے انکشاف پر پورا ملک ہکابکا رہ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ملک کے معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر نے قومی اسمبلی میں جس طرح کی تقریر کی ہے اور جو ان کا انداز گفتگو تھا وہ ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر معروف اینکر کاشف عباسی کے پروگرا م آف دی ریکارڈ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ باتیں نواز شریف کی پالیسی کی عکاسی کرتی ہیں۔ 30سال سے اقتدار پر قابض لوگوں کو نکلتے ہوئے تکلیف ہورہی ہے اس لیے اب و ہ تصادم اور گھٹیا باتوں پر اتر آئے ہیں۔

پروگرام کے میزبان اینکر کاشف عباسی نے جب ان سے سوال کیا کہ کیپٹن صفدر کی ایوان میں تقریر کس کی طرف اشارہ تھی اس سے قبل بھی اس طرح کی ایک کمپین لانچ کی گئی تھی تو اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میری جاٹ برادری میں بھی کئی احمدی ہیں اور باجوہ برادری میں بھی احمدی موجود ہیں جو کہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں،

کیپٹن صفدرکا اشارہ سیدھا سیدھاآرمی چیف کی جانب تھا جس پر آئی ایس پی آر نے اس بات کی کلیریفکیشن بھی کی ہے۔مگر یہ تو تصادم کی طرف اور گھٹیا باتوں پر اتر آئے ہیں۔ پارلیمنٹ کی سیڑھیوں سے اترتے ہوئے کیپٹن صفدر نےجو عیسائیوں کا یار ہے ، غدار ہے غدار ہے، جو ہندوؤں کا یار ہے ، غدار ہے غدار، جو احمدیوں کا یار ہے وہ غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگوائے. اعتزاز احسن نے اور کیا کہا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
عجیب و غریب
صحت اورتندرستی